بلدیہ غربی کراچی کے ملازمین نی15فیصد اضافے کے بغیر تنخواہیں لینے سے انکار کردیا

اتوار 25 اگست 2019 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ ،سجن یونین بلدیہ غربی کے رہنمائوں راجہ عاصم شہزاد،عبدالشکور تنولی ،ماسٹر سیموئیل ،محمد شفیق ،پیپلز یونائٹیڈ ورکرز یونین کیماڑی زون کے رہنمائوں حاجی عبدالکریم بلوچ ،ہارون حسن ،پیپلز یونائٹیڈ ورکرز یونین سائٹ زون کے رہنمائوں منظور تنولی ،نثار جدون ،طارق ہوت ،سیموئیل اور دیگر نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کراچی کے چاروں زونز بلدیہ ،کورنگی ،سائٹ اور کیماڑی کے ملازمین نے آئندہ ماہ کی تنخواہ میں 15فیصد اضافہ شامل نہ کرنے پر تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر اس ماہ پرانی شرح پر تنخواہ دینے کے بلز پرنٹ کیے گئے تو پھر کام چھوڑ کر بھرپور احتجاج اس وقت تک کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جب تک 15فیصد اضافہ شدہ تنخواہ جاری پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں