ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی سنجے پروانی کا سابق رکن سندھ اسمبلی دیوان چاولہ ودیگر کے ہمراہ ایس ایس ڈی رام مندر کا دورہ

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی سنجے پروانی نے سابق رکن سندھ اسمبلی دیوان چاولہ، زونل انچارج سکھر نعیم خان،زونل انچارج گھوٹکی یاسین وٹو کے ہمراہ ایس ایس ڈی رام مندر کا دورہ کیا،وہاں موجود مندر کی انتظامیہ اور ہندو برادری کے اکابرین سے ملاقات کی اور مندر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس حملے کو سندھ حکومت کی ناکامی کرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،مندر کی انتظامیہ اور ہندو برادری کے اکابرین نے حملے کی تفصیلات سے وفد کو آگاہ کیا اور اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا،وفد نے گورنر سندھ،وزیر اعظم پاکستان اور قانون نافذکرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی برادری اور انکی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ ناپسندیدہ عناصر ملک کی ساکھ متاثر نہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سنجے پروانی میر پور ماتھیلو میں ڈاکٹر نمرتا کے گھر بھی گئے اور انکے قتل پر افسوس کا اطہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں