قائداعظم ہمارے محسن و افواجِ پاکستان ہمارا فخر ہیں ،راحیلہ ٹوانہ

ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

پیر 14 اکتوبر 2019 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) قائداعظم محمد علی جناح ہمارے محسن و افواجِ پاکستان ہمارا فخر ہیں ۔ یہ بات سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ نے کہی وہ ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ خدمت انسانیت ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں تقریب سے خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر ہاشم سندھیان ،ڈی آئی جی جاوید علی مہر، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میر نادر علی ابڑو،حضرت شیخ وقار احمد رحمانی،ڈائریکٹرٹیکنیکل ایجوکیشن سید کمال مصطفی ،وائس چیئر مین رائو محمد عدنان ،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شہباز انور، ڈاکٹر عبید کورائی ، شاکر سیلانی ، عبد الخالق قریشی ،میجرمختار اور دیگر شامل تھے ۔

راحیلہ ٹوانہ نے کہا کہ قائداعظم نے ہمیں پیارا وطن دیا اور افواجِ پاکستان نے سرحد کی حفاظت کرکے پوری قوم کو سُکھ اور چین دیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی مسلح افواج سے بخوبی واقف ہے ہماری مسلح افواج نے 1965کی جنگ میں وہ سبق سکھایا ہے کہ بھارتی فوج آج تک خوفزدہ ہے انھوں نے کہا کہ آج ہم سب سُکھ اور چین سے اس لئے زندگی بسر کر رہے ہیں کہ ہماری فوج سرحدوں کی نگہبانی میں چوکس ہے ۔

ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر ہاشم سندھیان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب ہمارے ادارے ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کی جانب سے اپنے پیارے وطن اور افواج پاکستان سے محبت و عقیدت کا اظہار ہے اور شہدائے افواج پاکستان پاک فوج پاکستان ایئر فورس پاکستان نیوی رینجرز اور سندھ پولیس کے شہداء اور تمام گمنام شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان اقوام متحدہ یونینسف یو این ڈی پی،یو این ایچ سی آر اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس چارٹر جنرل کنونشن کے مطابق قائم کیا گیا ہے۔

ہمارے ادارے کے بنیادی اغراض و مقاصد میں پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انسانی حقوق کی پامالی کو کم سے کم کرنا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے عدالتی چارہ جوئی اور حصول انصاف کو یقینی بنانا۔کمزور تعلیمی نظام کو اپنے اداروں کے ساتھ ملکر ہیومن رائٹس آئی ایف پی کے منشورکے تحت اس نظام کو مضبوط بنانا اور نوجوانان وطن کو اسکل ڈولپمنٹ کے تحت ہنرمند بنانا شامل ہے عوام الناس میں ان کے حقوق کے لیے دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعہ آگاہی اور شعور بیدار کرنا ہے رنگ و نسل مذہب اور تمام لسانی سماجی تفریق کو مٹا کر انسانی مساوات کی برابری کا قائل ہے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہو یا خواتین کے حقوق بچوں کے حقوق کی بحالی کے لیے ہمارا ادارہ ہما وقت کوشاں رہتا ہے ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان دنیا میں جہاں بھی انسانی حقوق کی پامالی ہو اس کی مذمت کرتا ہے چاہے وہ کشمیر ہو یا فلسطین شام ہو یا برما اسلامک فوبیا ہو یا نسل پرستی قبل ازیں مختلف اسکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ اور ٹیبلو پیش کیئے جبکہ مختلف شخصیات کو خدمت انسانیت ایوارڈ کے نواز ا گیا بعد ازاں مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں