بلاول بھٹو زرداری آپ کو سندھ کی عوام نے رد کردیا، پیپلزپارٹی کا تھر کا جلسہ ناکام ہوگیا، حلیم عادل شیخ

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آپ کو سندھ کی عوام نے رد کردیا، پیپلزپارٹی کا تھر کا جلسہ ناکام ہوگیا ہے۔ عوام کی جگہ خالی کرسیوں سے بلاول نے خطاب کیا۔

حمیر سنگھ کی دھمکیوں و دیگر اخراجات کے باوجود عوام جلسے میں نظر نہیں آئی۔ بلاول کے استقبال کے لئے ٹڈی دلوں نے جلسے میں ڈیرے جما رکھے تھے۔ حلیم عادل شیخ نے بلاول زرداری کے آمرانہ حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا آپ کی ظالمانہ حکومت ہے۔سندھ حکومت نے عوام کے ساتھ ظلم کئے ہیں جس کی سزا آج ان کو مل رہی۔

(جاری ہے)

بلاول زرداری آپ کیا تحریک چلائینگے آپ کو سندھ کی عوام نے رد کر دیا ہے۔

لاڑکانہ کے ریجیکٹڈ لیڈر کس منہ سے تحریک چلائیں گے جو تھر کے ہزاروں بچوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹپی سے لیکر انور مجید تک آپ کے سہولت کار تھے جنہوں نے کرپشن کی۔ سہولت کاری کا رواج بلاول زرداری کی پارٹی میں ہے۔ آمروں سے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر جیسے لیڈر ٹکرا سکتے ہیں آپ تو زرداری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے پیاسے تھر کے باسیوں کے لئے لگائے گئے آر او پلانٹ میں بھی کمیشن لی۔ تھر کی عوام کے نام پر لوٹے گئے پیسوں سے بلاول ہائوس میں کتوں کے اخراجات پوری کئے جاتے رہے۔آج تک تھر کی اسپتالوں میں ایمبولنس تک نہیں ملتی۔دوائیاں غائب ہیں۔ ڈسپنسریاں بند پڑی ہیں تھر میں پیپلزپارٹی نے کوئی سہولت عوام کو نہیں دی یے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں