نکاسی اب مری گوٹھ کے مسئلہ پر کام جاری ہے، چیئرمین بلدیہ ملیر

جمعرات 21 نومبر 2019 17:05

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ نے کہا ہے نکاسی آب مری گوٹھ کے رہائشیوں کا بڑا مسئلہ ہے، کئی سال قبل ڈالی جانے والی لائنیں بوسیدہ ہونے کے ساتھ کئی مقامات پر کم قطر کی ہونے کی بناء پر اپنی افادیت کھو چکیں ہیں، گٹرروں کا گندہ پانی صحت و صفائی کے مسائل پیدا کرنے کے ساتھ بلدیہ ملیر کے انفراسٹرکچر کی تباہی کا بھی بڑا سبب ہے، مری گوٹھ کے رہائشیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے نکاسی آب کے منصوبہ پر کام جاری ہے جس کی وجہ سے بہت بڑی آبادی کا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں یوسی5 بھینس کالونی کے علاقے مری گوٹھ میںنئی سیوریج لائن منصوبے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی منشور عوام کی خوشحالی ہے، سیاسی تفرقات سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ملیر کی تعمیر و ترقی کے سفر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

اس موقع پرسپرٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن اور علاقائی معززین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔ چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائن منصوبے کے تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، بہترین معیار کے میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش نکاسی آب کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر ختم کیا جاسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں