صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی سلیم مانڈوی والا سے بیٹے کی وفات پر گھر جاکر تعزیت

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:31

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی سلیم مانڈوی والا سے بیٹے کی وفات پر گھر جاکر تعزیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ہفتہ کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی رہائش گاہ پر گئے اور سلیم مانڈوی والا سے ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔علاوہ ازیں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ریٹائرڈ مرحوم فخر الدین جی ابراہیم کے گھر جاکراہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ۔ صدر مملکت کی مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں