اگر سرحدوں پر جھڑپیں جاری رہیں توپاکستان تمام تر نتائج کا ذمہ دار ہوگا،افغانستان کی ہرزہ سرائی

پیر 6 مئی 2013 00:06

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) افغانستان نے اپنی ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ر کھتے ہوئے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر سرحدوں پر جھڑپیں جاری رہیں تو وہ خود تمام تر نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاک افغان سرحدوں پر پیر کوہونے والی جھڑپ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر نتائج کا ذمہ دار پاکستان خود ہوگا۔اس سے قبل افغان حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی فوجیوں نے افغان اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے متنازعہ علاقے میں گیٹ تعمیر کیا جارہا تھا جس پر ننگرہار کے ضلع گھوسٹ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں