مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پرانٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے مونس الٰہی کا ردعمل

اگر خفیہ اداروں کا یہ لیول ہے تو پاکستان شدید خطرات کا شکار ہے: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 23 فروری 2020 14:07

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پرانٹیلی جنس رپورٹ  کے حوالے سے مونس الٰہی کا ردعمل
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 23 فروری 2020) : مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پرانٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے مونس الٰہی کا ردعمل، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں حکومت کی ایک اتحادی جماعت نے دھرنے کے شرکا کو ایک دن کا کھانا مہیا کیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ اس کی رپورٹ خفیہ اداروں نے وزیراعظم نواز شریف کو مہیا کردی ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء مونس الٰہی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر خفیہ اداروں کا یہ لیول ہے تو پاکستان شدید خطرات کا شکار ہے۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے مونس الٰہی کا آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ مونس الٰہی کی روٹی لیک ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک صارف عرفان نے لکھا کہ مونس الہی نے اس ٹِکر پر اس لیے ٹویٹ کیا ہے کیونکہ اب الزام اُن کی پارٹی پر لگ رہا ہے. مولانا کے دھرنے میں کھانا بھیجنے والی حکومتی اتحادی جماعت کوئی اور نہیں ق لیگ ہی تھی.
ڈاکٹر اظفر عزیز کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کےردعمل سےیہ بھی کنفرم ہوگیاکہ انکی جماعت نےہی مولاناکے مارچ کےشرکإ کوکھانا کھلایا تھا۔

خیرچوہدریوں نےتوعمران اورقادری کےاحتجاجیوں کوبھی کھانا کھلایا تھا۔
سینرصحافی حامد میر نے مونس الٰہی کے ٹویٹ کو قوٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے سے سنگین خطرات کا شکار ہے۔ ایک صارف ارمینہ نور کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی صاحب اپکو تو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے تھا. 

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں