ضلع شرقی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ تواتر کے ساتھ جاری،چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ کا علاقے کا دورہ

جمعہ 5 جون 2020 23:55

کراچی۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ برسات سے قبل نالہ صفائی کے کام تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں جبکہ مارچ کے مہینے سے تاحال تواتر کے ساتھ ضلع شرقی میں جراثیم کش ادویات کا عمل جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے معائنے کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے دوران اس بات کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے کہ جہاں بھی کورونا کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں وہاں ٹیمیں گھروں کو جاکر ڈس انفیکٹینٹ بنانے کے ساتھ علاقے میں بھی جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کر رہی ہیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جہاں تک ممکن ہو رہا ہے اپنی سطح پر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، ضروری ہے کہ عوام اس پھیلتے وائرس سے بچنے کیلئے اپنے طور پر احتیاط بروئے کار لائیں اور سماجی دوری اختیار کرنے کے ساتھ ماسک سمیت دیگر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کورونا سے نجات کا اہم کام یہ ہی ہے کہ ہر کوئی اپنی سطح پر احتیاط برتے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں نالوں کی صفائی کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی جس پر انہوں نے ہدایت کی کہ بلا تاخیر نالہ صفائی کے کام مکمل کر لئے جائیں کیونکہ برسات کسی بھی وقت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں