رضا ربانی نے پائلٹس کی ڈگریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کے بیان کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیر کے بیان کے محرکات جاننے کے لیے معاملے کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں، سابق چیئر مین

بدھ 1 جولائی 2020 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پائلٹس کی ڈگریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کے بیان کی عد التی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کے پائلٹس کے لائسنس جعلی یا مشکوک ہونے کے حوالے سے بیان نے پی آئی اے کیلئے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں، پی آئی اے کے یورپ اور برطانیہ میں آپریشن متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے میں پی آئی اے عملی طور پر تقریباً بند ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیر کے بیان کے محرکات جاننے کے لیے معاملے کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں۔ دیکھا جائے کہ پائلٹس کی ڈگری سے متعلق بیان سرمایہ دارانہ نظام کو فائدہ پہنچانے کے لیے تو نہیں دیا گیا ہے۔میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کیا بیان اس گٹھ جوڑ کو فائدہ پہنچانے کیلیے تو نہیں دیا گیا جو حکومت کی مدد کرتے ہیں تاکہ پی ا?ئی اے کو کوڑیوں کے دام انکی جھولی میں ڈال دیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں