جامعہ اردو کا پرائیوٹ امتحانات 2019 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 7 اگست 2020 00:35

کراچی۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) جامعہ اردو نے پرائیوٹ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی میں ہونے والے بی ای(سال دوم)اوربی اے،بی کام (مشترکہ)پرائیویٹ سالانہ امتحان دسمبر2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بی اے،سال دوم کے امتحان میں 717 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے ، 695 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جبکہ 435 کامیاب قرار پائے ، مجموعی رزلٹ62.59 فیصد رہا۔

بی ای(مشترکہ)کے امتحان میں 910 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے ،889 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جبکہ149 کامیاب قرار پائے ، مجموعی رزلٹ 16.76 فیصد رہا۔ بی کام(مشترکہ)کے امتحان میں 520 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے، 503 نے امتحان میں شرکت کی جبکہ 33 کامیاب قرار پائے، مجموعی رزلٹ 6.56 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں