جامعہ کراچی کے بی ڈی ایس اور سمیسٹر کے ضمنی امتحانات ملتوی

ہفتہ 8 اگست 2020 01:05

کراچی۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) جامعہ کراچی نے بی ڈی ایس اور سمیسٹر کے ضمنی امتحانات برائے 2019 ء کو متلوی کردیا ہے ، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق 8 تا 13 اگست ہونے والے بی ڈی ایس تھرڈ اور فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2020 ء ملتوی کردیے گئے ہیں، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔انچارج سمیسٹر ایگزامینیشن سیکشن جامعہ کراچی ڈاکٹر تاثیر احمد خان کے مطابق سیمسٹرکے ضمنی امتحانات برائے 2019ء ملتوی کردیے گئے ہیں ،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں