کراچی میں ٹِک ٹاک کا شوق3 جانیں نگل گیا

رئیس گوٹھ کے جوہڑ میں ڈوب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے، ڈوبنے والے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 ستمبر 2020 23:30

کراچی میں ٹِک ٹاک کا شوق3 جانیں نگل گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2020ء) کراچی میں ٹک ٹاک کا شوق3 جانیں نگل گیا، رئیس گوٹھ کے جوہڑ میں ڈوب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں واقع کریش پلانٹ ندی میں ٹک ٹاک بنانے والے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں کی شناخت زبیر ولد یوسف 18 سال، سجاد 25 سال، شہزاد ولد صدیق 23 سال سے ہوئی۔

(جاری ہے)

فلاحی ادارے کے غوظہ خوروں نے نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال کر انہیں ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے یے سول اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں دوست تھے اور وہ تفریح کی غرض سے یہاں آئے ہوئے تھے۔ مرنے والے نوجوان کیماڑی کے رہائشی تھے۔ یاد رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر ویوز لینے یا فالوورز بڑھانے کے چکر میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال لیتے ہیں جس کے باعث کئی افسوسناک واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں