ہیکرز کی کے الیکٹرک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی

ہیکرز نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مبینہ طور پر 38 ملین ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا،ذرائع

پیر 28 ستمبر 2020 20:30

ہیکرز کی کے الیکٹرک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) ہیکرز کی جانب سے کے الیکٹرک کو دی گئی ڈیڈ لائن پیرکوختم ہوگئی ہے، ہیکرز نے کے الیکٹرک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دے دی۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کا سسٹم 15 دن سے سائبر اٹیک کی زد میں ہے، ہیکرز نے کے الیکٹرک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دے دی، ہیکرز نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مبینہ طور پر 38 ملین ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہیکرز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں خفیہ دستاویز پبلک کردیں گے، سائبر اٹیک کے باعث کے الیکٹرک کا نظام تاحال مفلوج ہے۔کے الیکٹرک کا بینکوں سے رابطہ، انٹرنل کمیونی کیشن، ای میل نظام بند ہے، واضح رہے کہ کے ای کا آئی ٹی سسٹم دو سال قبل اگست میں بھی ہیک ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے ہیکرز نے نجات حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کررکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں