کورونا وائرس سے ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا ،وزیراعلیٰ سندھ

278 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 186 مریض صحتیاب ہوئے ہیں،بیان

پیر 26 اکتوبر 2020 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا جبکہ 278 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 186 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8157 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 278 مزیدنئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ 3.4 فیصد کی شرح بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں اب تک کورونا کے 1598936ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 144114کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید 186مریضوں کے صحتیابی سے صحتیاب افراد کی تعداد 136840 ہوگئی ہے جو کہ بحالی کی 95 فیصد شرح کو ظاہر کرتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2599 ہوگئی ہے یعنی اموات کی شرح 1.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 4675 مریض زیر علاج ہیں جن میں 4398 گھروں میں ، 4 آئسولیشن سینٹرز میں اور 273مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 161 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 26 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 278کورونا کیسز میں سی193 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی85، ضلع شرقی 53 ، ضلع وسطی 22 ،ضلع کورنگی20، ضلع غربی10 اورضلع ملیر سے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد16، قمبر6، جامشورو اور سجاول5 ، شکارپور اور بدین4 ، عمرکوٹ3، ٹھٹھہ، خیرپور، لاڑکانہ، گھوٹکی اور جیکب آباد2 اور مٹیاری، شہیدبینظیرآباد، سکھر اور ٹنڈومحمد خان میں سی1نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں