ڈرامہ ’’ارطغرل‘‘ نے یوٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ارطغرل غازی کے اردو چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی

بدھ 25 نومبر 2020 10:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) معروف ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے یوٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، یوٹیوب پر ڈرامہ کے اردو چینل کے سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔اس حوالے سے ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر ڈیجیٹل ریاد منتے نے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ یوٹیوب پر ہمارے ٹی آر ٹی ارطغرل پی ٹی وی چینل کے سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ارطغرل غازی کی مقبولیت کا یہ نیا سنگ میل طے ہونے پر سیریز کے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔عالمی سطح پر سیریز کے مختلف زبانوں میں بنائے گئے چینلز کے سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے جب کہ ان چینلز پر اپ لوڈ کی گئی اقساط کو 3 ارب بار دیکھا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ ٹی آر ٹی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ارطغرل غازی کے مجموعی سبسکرائبرز میں سب سے زیادہ تعداد اردو چینل کے سبسکرائب کرنے والوں کے ہے جو دوتہائی یعنی 66 فیصد بنتی ہے۔ یعنی اس اعتبار سے یہ سیریز اردو بولنے اور سمجھنے والوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں