بجلی قیمت میں اضافہ نہیں، معاشی ڈاکہ ہے جو وفاقی حکومت عوام کی جیب پر ڈال رہی ہے، سید ناصرشاہ

عوام پر بجلی کا نیا بم گرا دیا مگر نیرو آج بھی چین کی بانسری بجا رہا ہے،،ڈھائی سال میں بجلی قیمت میں جو اضافہ ہوا، وہ 70 سال میں نہیںہوا، وزیراطلاعات سندھ

جمعرات 21 جنوری 2021 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بجلی قیمت میں اضافہ نہیں، معاشی ڈاکہ ہے جو وفاقی حکومت عوام کی جیب پر ڈال رہی ہے۔جمعرات کو جاری اپنے بیان میں ناصرشاہ نے کہاکہ بجلی قیمتوں میں2 روپے تک کا اضافہ مسترد کرتے ہیں،وفاقی حکومت نے اپنی شاہ خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئی ایم آیف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں اضافہ کیاگیاہے،ڈھائی سال میں بجلی قیمت میں جو اضافہ ہوا، وہ 70 سال میں نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ نااہل خان صبح شام اپنی نااہلی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔عمران خان نے آج پھر ثابت کیا عوام دشمنی میں انکا کوئی ثانی نہیں ہے۔ناصر شاہ نے کہاکہ عوام پر بجلی کا نیا بم گرا دیا مگر نیرو آج بھی چین کی بانسری بجا رہا ہے۔عمران خان کا نیا سال کا تحفہ یہ ہے کہ صارف 100 یونٹ پر1163 روپے ادا کریگا۔انہوں نے کہاکہ غریب عوام گرمی تو گرمی آب سردی میں بھی بجلی سے محروم رہے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں