کراچی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہیڈ کوارٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز آمد، یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی

جمعہ 22 جنوری 2021 23:13

کراچی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہیڈ کوارٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز آمد، یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہیڈ کوارٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز آمد۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز کا دورہ کیا۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈزنے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔

وفاقی وزیر داخلہ کی آمد پر انہیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ جس میں کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریاں نبھانے اور اسمگلنگ خصوصا ً انسداد منشیات کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو پاکستان کوسٹ گارڈز کی تربیتی اموراور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات اور پکڑی گی منشیات،شراب اور دیگر جنرل آئٹمز کی تفصیلات بھی بتائی گئیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی، جوانوں کے بلند عزم، حوصلہ اور کوششوں خصوصا ً انسداد منشیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز زمین اور سمندر میں یک وقت اپنی فرائض سرانجام دینے والی اس فورس کا نہ صرف زمانہ امن بلکہ کسی بھی جنگی صورت حال میں ایک اہم کردار ہے۔اس لیے حکومت کی جانب سے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں