ایم کیو ایم پاکستان کے ایک وفد کی سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں کنگری ہائوس میں پیر پگارا سے ملاقات

ہفتہ 6 مارچ 2021 22:55

ایم کیو ایم پاکستان کے ایک وفد کی سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں کنگری ہائوس میں پیر پگارا سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) ایم کیو ایم پاکستان کے ایک وفد نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں کنگری ہاوس میں پیر پگارا سے ملاقات کی اس ملاقات میں ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل،وسیم اختر نو منتخب سینیٹر ورکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری اور رکن رابطہ کمیٹی ظفر کمالی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

عامر خان نے سینیٹ کے انتخاب میں ا یم کیو ایم پاکستان سے تعاون کرنے پرجی ڈی اے کاشکریہ ادا کیا دونوں وفود نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں مل جل کر کام ا ور بات چیت جار ی رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پیر پگارا نے ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کر تے ہوئے انکی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور سندھ کے استحکام کیلے مل جل کر کام کرینگے اس موقع پرپیر پگاراکے ہمراہ پیر صدر الدین شاہ راشدی اور رکن سندھ اسمبلی نند کمار شامل تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں