سمندری طوفان ٹوکٹائے کے خطرات کے پیش نظر کراچی ڈویژن میں کنٹرول روم قائم

ہفتہ 15 مئی 2021 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) سمندری طوفان ٹوکٹائے کے خطرات سے نمٹنے کے لیئے کراچی ڈویژن میں تین کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں۔ کراچی ڈویژن میں سینٹرل کنٹرول روم جبکہ کوٹری اور حیدرآباد میں سب کنٹرول روم ہوں گے۔کنٹرول روم ڈی ٹی او کراچی اسحاق بلوچ کی زیر نگرانی قائم کئے گئے ہیں جن کے ماتحت حیدرآباد اور کوٹری کے سب کنٹرول روم بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم میں اسسٹنٹ افسران کی تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔کراچی میں ڈی ٹی او اسحاق بلوچ جب کہ کوٹری میں اے او او شاہد خلجی اور حیدرآباد میں اے ای این مہتاب عالم کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل کی جانب سے تمام افسران کو موبائل اور لینڈ لائن پر حاضر رہنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں