جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل کراچی پہنچیں گے

بدھ 23 جون 2021 00:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل (بدھ) تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان 24 جون کو کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔کراچی پریس کلب کی خصوصی دعوت پر میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں