الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب کی تعمیر غیر قانونی نہیں ہے ،تمام دستاویزات اور ثبوت موجود ہیں ، انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

گزشتہ 25برس سے کراچی والوں کو تفریح فراہم کرنے والے ہزاروں خاندانوں کا ذریعہ معاش چھین لیا گیا، انتظامیہ اے. اے جوائے لینڈ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 جون 2021 11:42

الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب کی تعمیر غیر قانونی نہیں ہے ،تمام دستاویزات اور ثبوت موجود ہیں ، انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2021ء) اے.اے جوائے لینڈ کی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کے ایم سی نے 14جون کو عدالتی احکامات پر 25برس سے قائم الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب مسمار کرنے کے لئے املاک پر بلڈوزر چلا دیے، انتظامیہ نے چند گھنٹوں کے نوٹس پر 25برس سے قائم تفریح گاہیں چھوڑنے کا حکم دے دیا جو کہ یہاں کام کرنے والے ہزاروں افراد کو بے روز گار کرنے کا باعث بن گیا ، راشد منہاس روڈ پر واقع الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب گزشتہ 25برس سے کراچی والوں کو تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ تھے، 52ایکٹر پر محیط اس زمین کو تفریحی پارک بنانے کے لئے لیز کیا گیا تھا ،اس وقت یہ اراضی صرف خالی میدان تھی جسے اے .اے جوائے لینڈ نے شب و روز محنت کرکے مکمل تفریح گاہ میں تبدیل کیا جہاں شہری اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خوشی کے لمحات گزار سکیں ،لیکن 14جون کے عدالتی فیصلے کے بعد الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں ، عدالتی حکم کے بعد چند دنوں میں ہی اربوں روپے کی انویسٹمنٹ خاک کردی گئی، اے.اے جوائے لینڈ کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب کی تعمیر غیر قانونی نہیں ہے، اس ضمن میں انتظامیہ کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان تمام قانونی دستاویزات کو دیکھتے ہوئے مسمار کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں