تجارتی حلقوں نے ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی مدت میں 2 سال کی توسیع مسترد کردی

بدھ 28 جولائی 2021 20:07

تجارتی حلقوں نے ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی مدت میں 2 سال کی توسیع مسترد کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) پاکستان کے تمام صوبوں کے تجارتی، حلقوں اداروں نے بزنس کمیونٹی اور ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروں کی ایک بڑی تعداد نے صدر ایف پی سی سی آئی کے عہدے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے ایک شخص کی جانب سے گزشتہ 7 ماہ کے غیر قانونی اقدام کو طول دینے، عہدے کی مدت بڑھا کر 2 سال کرنے کے صوابدیدی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے سخت تشویش اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی وفاقی علاقوں میں واقع چھوٹے صوبوں کے پی کے، بلوچستان اور تجارتی اداروں کی کاروباری برادری کے لئے یہ بہت بڑا ظلم ہوگا۔ جبکہ اس اقدام کو چھوٹے صوبوں کے تجارتی اداروں کے نمائندوں کو محروم کرنے کے مترادف قرار دیا، جنہیں موجودہ گردش میں 7 سال بعد موقع ملتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر دو سال کی تجویز منظور ہوگئی تو چھوٹے صوبوں کو 14 سال بعد ایف پی سی سی آئی میں موقع ملے گا جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔

ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی مدت میں دو سال کی توسیع کی تجویز ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ (ٹی او ای) 2013، ٹریڈ آرگنائزیشن رولز (ٹی او آر) 2013 اور پاکستان کے تمام تجارتی اداروں کے ضمنی معاہدوں کے برخلاف ہے جو ایگزیکٹو کمیٹی کے اپنے نمائندوں کو نامزد کرتے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی ٹریڈ باڈیز جو ایف پی سی سی آئی کے ممبر باڈیز کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کی ایک سال کی مدت ہوتی ہے جو ایف پی سی سی آئی کی دو سالہ مدت کی نئی تجویز سے مطابقت نہیں رکھتی۔

بزنس کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کی خاطر ایف پی سی سی آئی پر ناجائز طور پر قابض عہدیداران نے تجارتی اداروں کے ممبروں میں اختلاف پیدا کردیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی ممبران نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا کہ توسیع کا معاملہ کبھی بھی ایگزیکٹو کمیٹی یا ایف پی سی سی آئی کی جنرل باڈی میٹنگ میں نہیں رکھا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایگزیکٹو کمیٹی اور ایف پی سی سی آئی کے جنرل باڈی ممبروں نے ان کے اجلاسوں میں اس طرح کے اقدام کو مسترد اور مذمت کی تھی۔

انہوں نے کے پی کے، بلوچستان اور فیڈرل ایریا کے ممبروں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ انھیں انصاف فراہم کرنے کے لئے ایف پی سی سی آئی کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی تجویز کو نظرانداز کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں