مقامی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کے مقدمے میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا

بدھ 4 اگست 2021 16:50

مقامی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کے مقدمے میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) مقامی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کے مقدمے میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ملزم حسین کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے کئی ساتھیوں کے نام بتائے ہیں۔ دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا اور تحقیات کرنی ہے۔ کم عمر بچوں کی نازیبہ تصاویریں پھیلانے کا گروہ موجود ہے۔ ایف آئی اے نے شہری کی شکایت پر ملزم کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے ملزم حسین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں