کراچی،ٹھٹھہ 49 کلو میٹر ڈیول کیرج وے منصوبہ 8.8 بلین روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا، صوبائی وزیر کو پی ڈی کی بریفنگ

ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی تعمیر، جدید فائرٹینڈر اور باوزر سے لیس فائر بریگیڈ اسٹیشن اور ایمبولینس سروسز کی سہولیات فراہم کی گئیںہیں،سید ضیاعباس شاہ

اتوار 19 ستمبر 2021 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاعباس شاہ رضوی نے کہا ہے کہ بین الضلعی رابطوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کراچی سے کشمور تک سڑکوں کاجال بچھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس ضمن میں کراچی کو ٹھٹھ سے منسلک کرنے کے لیے جدید سہولیات سے لیس اسٹیٹ آف دی آرٹ 49 کلومیٹر دورویہ سڑک کی تعمیر عمل میں لائی گئی جس پر 8.8 بلین روپے لاگت آئی ، سڑک کے اطراف میں بڑی تعداد میں درخت لگائے گئے ہیں جبکہ دیگر سہولیات کی فراہمی کی بنا پر یہ ایک مثالی منصوبہ کی حیثیت رکھتا ہے جس میں روڈ سیفٹی اورصفائی کو اولیت دی جارہی ہے، منصوبے میں ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی تعمیر، جدید فائر ٹینڈر اور باوزر سے لیس فائر بریگیڈ اسٹیشن اور ایمبولینس سروسز کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ہیں، اس کے علاوہ سڑک پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 55ٹن کی دو ہیوی کرینیں بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجرکاری مہم میں پودا لگانے کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاء عباس شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اب تک منصوبے کے تحت 15ہزار کے قریب پودے لگائے جاچکے ہیں، جس کا تسلسل جاری رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ ایف ڈبیلو او کی جانب سے ماحول اور آرام دہ سفر کے اعتبار سے بہترین معیار کی سڑک تعمیر کی ہے، مذکورہ منصوبہ سندھ گورنمنٹ کا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شب کے پانچ منصوبوں میں شامل ایک منصوبہ ہے۔ اس سے قبل مہمان خصوصی صوبائی وزیر سید ضیاعباس شاہ کو کراچی - ٹھٹھ ڈیول کیرج وے کے پروجیکٹ ڈائریکڑ نے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں