محکمہ ثقافت و سیاحت میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا نیب کے گواہ کے بیان پر جرح کریں گے

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:27

محکمہ ثقافت و سیاحت میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا نیب کے گواہ کے بیان پر جرح کریں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) احتساب عدالت میں محکمہ ثقافت و سیاحت میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا نیب کے گواہ گلزار مخدوم کی بیان پر جرح کریں گے۔جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ ثقافت و سیاحت میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جیل حکام نے مرکزی ملزم سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم روشن قناصرو کو پیش کیا۔

ریفرنس کے شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت بغیر کسی کاروائی کے 4 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا نیب کے گواہ گلزار مخدوم کی بیان پر جرح کریں گے۔ نیب کے مطابق سندھ میں کلچرل کی ترویج کا کام ان کو سونپا گیا تھا لیکن کسی علاقے کام نہیں کیا۔ ملزمان نے قومی خزانے کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں