کراچی کے پہلے جدید بس منصوبے کے افتتاح اورجدید کراچی سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:40

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) کراچی کے پہلے جدید بس منصوبے کے افتتاح اورجدید کراچی سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،وزیراعظم عمران خان کل(پیر) 27 ستمبرکوایک روزہ دورہ کراچی میں منصوبوں کا جائزہ لیں گے اورافتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ کے سی آرمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔

گرین لائن بس منصوبے کے لیے چین سے منگوائی گئی بسیں کراچی پورٹ سے سرجانی بس ڈپوپہنچادی گئی ہیں جبکہ کراچی سرکلرریلوے کے جدید منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے تقریب منعقد کرنے سے متعلق ریلوے نے انتظامات شروع کردیے ہیں ہفتے کو کراچی کینٹ اسٹیشن پرپینا فلیکس لگانے کے علاوہ دیگرانتظامات کا آغازکردیا گیا ہیوزیراعظم کراچی سرکلرریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے 27 ستمبرکوکراچی کادورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق کراچی میں جدید سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہوگی، یہ منصوبہ 170 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔کراچی سرکلر ریلوے کے لئے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا، ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی منصوبے سے یومیہ تین سے پانچ لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا، حکومت اراضی دے گی سرمایہ کاری نجی شعبہ کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں