گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کے جناح اسپتال میں ڈینگی کے 11 مریض لائے گئے ہیں، پروفیسرشاہدرسول

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کے جناح اسپتال میں ڈینگی کے 11 مریض لائے گئے تمام افراد کو اسپتال میں داخل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔سربراہ جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول کے مطابق رواں سال جناح اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 75 مریض لائے جا چکے ہیں جبکہ رواں سال جناح اسپتال میں ڈینگی سے 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر شاہد رسول نے بتایا کہ ایک ہفتے سے جناح اسپتال میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد اسپتال میں ڈینگی وارڈ کو فعال کردیا گیا ہے۔انہوں نے عوام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، طلوع اور غروب آفتاب کے باہر نکلتے وقت جسم کو ڈھانپ کر رکھیں۔سربراہ جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول نے کہاکہ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں