حریم ادب کے تحت نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

رسول کریم ؓ کی پوری حیات طیبہ حق و باطل کی کشمکش پر مشتمل ہے اسما سفیر کا آرٹس کونسل میں نعتیہ مشاعرے سے خطاب

اتوار 24 اکتوبر 2021 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) آرٹس کونسل کے حسینہ معین ہال میں حریمِ ادب کراچی کے تحت نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی معروف خواتین شعرا نے حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔محفل گلہائے عقیدت سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے نگران اعلی حریم ادب اسما سفیر نے کہا کہ نبی کی آ مد سے قبل دنیا کے حالات اور آپ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد کے حالات پوری دنیا کے لیے رہنمائی،راہ ہدایت، اور نظام فلاح انسانیت پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول کریم ؓ کی پوری حیات طیبہ حق و باطل کی کشمکش سے پر اور کامیابیوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس محفل میں شریک ہونے کے بعد بعد ہم اپنے اندر ایمان و کردار کی ایک نئی روح پیدا کریں۔

(جاری ہے)

ابتدائی خطاب کرتے ہوئے نگراں حریم ادب عشرت زاہد نے منتظمین اور آرٹس کونسل کے ذمہ داران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معاشرے میں مثبت ادبی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رہے۔

انھوں نے کہا کہ نعتیہ کلام کے ساتھ سیرتِ نبوی کے مختلف واقعات اور پہلو بھی سامنے لائے جائیں گے تاکہ اسوہ حسنہ سے رہنما لینے کا جذبہ دلوں میں اجاگر ہوسکے۔معروف ٹی وی اینکر پرسن فرحانہ اویس اور نصرت حارث نے بھی بھی سیرت رسول کے اصولوں پر عمل کرنے پر زور دیا اس موقع پر خواتین شعرا نے حبِ رسول اور عقیدتِ رسول پر مشتمل کلام پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری حریم ادب ڈاکٹر عزیزہ انجم، فرحی نعیم اور ڈپٹی سیکریٹری کراچی غزالہ عزیز، طلعت نفیس، طاہرہ فاروقی، توقیر عائشہ اور افسانہ مہر بھی موجود تھیں۔

نظامت کے فرائض عالیہ زاہد بھٹی اور ثمرین احمد نے انجام دئیے۔ خواتین شعرا میں ڈاکٹر نزہت عباسی، پروین حیدر، ناہید عزمی، زینت کوثر لاکھانی، اسما صدیقہ، سمیرا غزل، آمنہ رومیصا زاہدی، ارم شفیق، ادیبہ فریال انصاری و دیگر موجود تھیں۔محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں