سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے ایس ٹی پلاٹس پر تعمیرات سے متعلق درخواستیں ایک ساتھ سننے کا حکم دیدیا

بدھ 1 دسمبر 2021 15:39

سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے ایس ٹی پلاٹس پر تعمیرات سے متعلق درخواستیں ایک ساتھ سننے کا حکم دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے ایس ٹی پلاٹس پر تعمیرات سے متعلق درخواستیں ایک ساتھ سننے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں کے ڈی اے ایس ٹی پلاٹس پر تعمیرات کا کیس کی سماعت ہوئی۔ ایس ٹی پلاٹس کی وضاحت نہ کرنے پر عدالت نے ڈی اے وکیل پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے ڈی جی کے ڈی اے کو ایک ماہ پہلے حکم دیا تھا۔

آپ کے ڈی جی کو تین بار یاد دلانی کرا چکے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی کے ڈی اے سے پوچھا تھا، ان کے ایس ٹی پلاٹس کی تعداد کتنی ہے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے آپ بتائیں، ایس ٹی پلاٹس کی کتنی کیٹیگریز ہوتی ہیں؟ کے ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ یہ پوچھنا پڑے گا مجھے۔ کے ڈی اے وکیل کے جواب پر عدالت سخت برہم ہوگئی۔ کے ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ایس ٹی پلاٹس سے متعلق ایک اور کیس بھی زیر سماعت ہے۔ استدعا ہے اس کیس کو ایک ساتھ سن لیا جائے۔ عدالت نے ایس ٹی پلاٹس سے متعلق کیسز کو ایک ساتھ لگانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 دسمبر کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں