مقامی سطح پرہنگور کلاس آبدوزوں کی تعمیر وزارت دفاعی پیداوار, پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کے لئے تاریخی موقع ہے،امیر البحر

نئی تعمیر کی جانے والی آبدوز کا نام 71 میں پی این ایس ایم ہنگور کے کمانڈنگ افسر کی نسبت سے پی این ایس ایم تسنیم رکھا جائے گا،معاہدے کے تحت چین کیتعاون سے تعمیر کی جانے والی آٹھ آبدزوں میں سے چار کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کی جائیں گی، پاک بحریہ کے لئے مقامی طور پر تعمیر کی جانے والی ہنگور کلاس آبدوز نمبر 5کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب سے خطاب

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:55

مقامی سطح پرہنگور کلاس آبدوزوں کی تعمیر وزارت دفاعی پیداوار, پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کے لئے تاریخی موقع ہے،امیر البحر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہاہے کہ مقامی سطح پرہنگور کلاس آبدوزوں کی تعمیر وزارت دفاعی پیداوار, پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کے لئے تاریخی موقع ہے،نئی تعمیر کی جانے والی آبدوز کا نام 71 میں پی این ایس ایم ہنگور کے کمانڈنگ افسر کی نسبت سے پی این ایس ایم تسنیم رکھا جائے گا،معاہدے کے تحت چین کیتعاون سے تعمیر کی جانے والی آٹھ آبدزوں میں سے چار کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کی جائیں گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے مقامی طور پر تعمیر کی جانے والی ہنگور کلاس آبدوز نمبر 5کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب ہوئی ،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگِ 71 کے غازی وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) احمد تسنیم بھی تقریب میں شریک تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے تعاون سے تعمیر کی جانے والی یہ آبدوزجدید ترین سینسرز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لیس ہوگی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آبدوز بیک وقت مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کی حامل بھی ہوگی۔ امیر البحر نے کہاکہ آبدوزوں کی تعمیر کا یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط دفاعی تعلقات کا عکاس ہے،مقامی سطح پرہنگور کلاس آبدوزوں کی تعمیر وزارت دفاعی پیداوار, پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کے لئے تاریخی موقع ہے۔امیر البحر نے کہاکہ نئی تعمیر کی جانے والی آبدوز کا نام 71 میں پی این ایس ایم ہنگور کے کمانڈنگ افسر کی نسبت سے پی این ایس ایم تسنیم رکھا جائیگا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معاہدے کے تحت چین کیتعاون سے تعمیر کی جانے والی آٹھ آبدزوں میں سے چار کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں