گورنرسندھ عمران اسماعیل کا تبلیغی اجتماع گاہ اورنگی ٹائون کا دورہ

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تبلیغی اجتماع گاہ اورنگی ٹائون کا دورہ کیا اور اجتماع گاہ میں ہی نماز جمعتہ المبارک ادا کی۔

(جاری ہے)

کراچی اجتماع کے موقعہ پر گورنرسندھ نے کہا کہ دین کی تبلیغ و ترویج کے لئے علمائے حق اپنی ذمہ داریاں بہت احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما ء پوری امت کے اتحاد اور بھائی چارہ کے لئے اسلام کے پیغام کو موئثر طریقہ سے عام کریں۔ تبلیغی اجتماع گاہ میںنماز جمعہ کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد ، پاکستان کے استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی و خود مختاری کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں