بیٹے نے باپ کو ہتھوڑی مار کر قتل کر دیا، گرینڈر سے جسم کے ٹکڑے کرکے لاش جلا کر نہر میں پھینک دی

والد گھر میں آئے دن مار پیٹ اور جھگڑا کرتے تھے،والد کے سر پر ہتھوڑی مار کر قتل کیا، پھر گرینڈر سے سر اور ٹانگیں کاٹیں بعدازاں لاش کو جلا کر لیاری ندی میں پھینک دیا۔مقتول بیٹے کے لرزا خیز انکشافات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 مئی 2022 14:00

بیٹے نے باپ کو ہتھوڑی مار کر قتل کر دیا، گرینڈر سے جسم کے ٹکڑے کرکے لاش جلا کر نہر میں پھینک دی
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 مئی 2022ء ) بیٹے نے باپ کو ہتھوڑی مار کر قتل کر دیا۔ گرینڈر سے جسم کے ٹکڑے کرکے لاش جلا دی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔بیٹے نے اپنے باپ کو بہیمانہ قتل کرکے لوگوں کے دل لرزا دئیے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق 21 اپریل کو سپر ہائی وے پر افغان کٹ سے ایک بیگ ملا تھا، جس میں بے دردی سے قتل ہونے والے ایک شخص کی لاش ملی تھی جو بغیر سر اور بغیر ٹانگوں کے تھی۔

بعدازاں لاش کو سلیم خلجی کے نام سے شناخت کیا گیا۔ملزم کی شناخت کے لیے تکنیکی سہولیات کی بھی مدد لی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول کو اپنے ہی بیٹے نے جان سے مارا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے کی مشکوک چیزیں سامنے آئیں، تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔

(جاری ہے)

بیٹے نے باپ کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ والد گھر میں آئے دن مار پیٹ اور جھگڑا کرتے تھے،21 اپریل کو میں نے والد کے سر پر ہتھوڑی مار کر قتل کیا، پھر گرینڈر سے سر اور ٹانگیں کاٹیں بعدازاں لاش کو جلا کر لیاری ندی میں پھینک دیا۔

قاتل بیٹے کے مطابق اس نے باپ کی کٹی ہوئی ٹانگیں جوبلی میں اور دھڑ سپر ہائی وے افغان کٹ کے قریب پھینک دیا تھا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے سعودآباد میں سوتیلی ماں کو چھری سے قتل کرنے کے واقعے پر پولیس کا بدعنوان تفتیشی افسر ظالم بن گیا۔ تفتیشی افسر مصطفی شر نے اسٹور منیجر کو رسیوں سے باندھ کر مبینہ تشدد کیا، ذرائع نے بتایا کہ اسٹورمنیجر سیلاکھوں روپے رشوت طلب کی گئی تاہم بعد میں 50 ہزار پرمعاملہ طے ہوا۔

تفتیشی حکام نے علم ہوتے ہی فورا بدعنوان افسر کومعطل کردیا، معطل افسر مصطفی شر نے معروف اسٹور کے منیجر کو حراست میں لیا۔اسٹورمنیجر کا کہنا تھا کہ افسر نے حبس بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد کیا اور دھمکیاں دیتا رہا۔ویڈیو میں سوتیلی والدہ کے قاتل زین کو دیکھا جاسکتا ہے ، زین نے اطمینان سے چھری پسند کی اور کاونٹر پر ادائیگی کی ، کیشئر نے 616 روپے چھری کے کاٹے اور باقی پیسے واپس کیے۔دوسری جانب تفتیشی افسر نے قانون کا غلط استعمال رشوت کے حصول کے لیے کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں