عزیز میمن کے قاتل کو ضلع شہید بینظیر آباد کی پولیس نے گرفتار کر لیاہے ،شرجیل میمن

سرحدی علاقے میں پولیس نے کارروائی میں 4x4 گاڑیوں اور اونٹوں کا استعمال کیا،وزیر اطلاعات سندھ

جمعہ 20 مئی 2022 17:33

عزیز میمن کے قاتل کو ضلع شہید بینظیر آباد کی پولیس نے گرفتار کر لیاہے ،شرجیل میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صحافی شہید عزیز میمن کے قاتل کو ضلع شہید بینظیر آباد کی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مرکزی ملزم مشتاق سہتو کو صحرائی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سرحدی علاقے میں پولیس نے کارروائی میں 4x4 گاڑیوں اور اونٹوں کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید عزیز میمن کیس کے دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے تھے ، لیکن مرکزی ملزم مشتاق سہتو ڈھائی سال سے مفرور تھا۔ شرجیل میمن نے سندھ پولیس کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مقتول کے ورثا پر کسی قسم دبا نہیں تھا ، یہ اطلاعات درست نہیں ۔ یہ باتیں کیس کو سیاسی بنانے کے لیے پھیلائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو سراہا جائے کہ پولیس نے ڈھائی سال تک اس کیس پر کام کرتی رہی اور آج مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں