ہیڈ آف میری ٹائم ڈیپارٹمنٹ جامعہ بحریہ ڈاکٹر آصف انعام کاکے پی ٹی صدر دفتر کادورہ

جنرل منیجر آپریشنز کے پی ٹی ریئر ایڈمرل زبیر شفیق اور ڈپٹی کنزرویٹر کپتان حیدر رضا زیدی سے ملاقات

جمعرات 18 اگست 2022 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) ہیڈ آف ناٹکل انسٹیٹیوٹ ایمسٹرڈیم، جامعہ ایمسٹرڈیم اپلائیڈ سائنسز، ہیوبرٹ شافسمین اور ہیڈ آف میری ٹائم ڈیپارٹمنٹ جامعہ بحریہ ڈاکٹر آصف انعام نے کے پی ٹی صدر دفتر کادورہ کیا اور جنرل منیجر آپریشنز کے پی ٹی ریئر ایڈمرل زبیر شفیق اور ڈپٹی کنزرویٹر کپتان حیدر رضا زیدی کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کا مقصد پورٹ ماڈرنائزیشن کی جانب اقدامات پر غور جوکہ دنیا کے دیگر بندرگاہوں پر عمل پیرا ہیں اور ریجن کی بندرگاہیں بھی پیش رفت کئے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ مسائل جو ایمسٹرڈیم اور روٹر ڈیم پورٹس کو ٹرمینلوں کے حوالے سے پیش آئیں ہیں پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں