پانچ نومبر کو امریکی عوام بائیڈن سے فلسطین کے ظلم کا حساب لیکر ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کریںگے،مشاہدحسین سید

پاکستان کو چاہیے کہ کسی ٹیلیفون سے قبل ہی بانی پی ٹی آئی کو رہا کردے،ملک میں سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام جنم لے گا،میڈیا سے گفتگو ہمارا رونا دھونا رہتا ہے کہ سازش ہوگئی لیکن درحقیقت کچھ کرنہیں پاتے،رونا دھونا بند کرکے عملی طور پر کام کرنا ہوگا قوم میں جذبہ موجود ہے لیکن قیادت تھوڑی کمزور ہے،مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب

اتوار 19 مئی 2024 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پانچ نومبر کو امریکی عوام بائیڈن سے فلسطین کے ظلم کا حساب لیکر ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کریںگے،پاکستان کو چاہیے کہ کسی ٹیلیفون سے قبل ہی بانی پی ٹی آئی کو رہا کردے،ملک میں سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام جنم لے گا۔کراچی کے نجی ہوٹل میں کراچی کونسل آف خارجہ ریلیشن کے زیر اہتمام کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ اس وقت ضروری ہے کہ تمام سیاسی لیڈر شپ یکجا ہوکر پاکستان کو مسائل سے نکالیں،ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے مینڈیٹ کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ نومبرکو امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت متوقع ہے، پاکستان کسی ٹیلیفون دبائو سے قبل ہی بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اس وقت پوری دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے ہمیں صرف پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں سی پیک کیلئے شکریہ اداکیاتھا،اگر عمان ہمیں گوادر نہیں دیتا تو آج سی پیک نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا افریقہ کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے۔فیصلے لینے کیلئے ہمت اور دم ہوناچاہیے۔پاکستان افریقہ کے تعلقات صرف وزارت خارجہ تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ بزنس کو بھی فروغ دینا چاہیے۔مشاہدحسین سید نے کہاکہ ہمارا رونا دھونا رہتا ہے کہ سازش ہوگئی لیکن درحقیقت کچھ کرنہیں پاتے۔رونا دھونا بند کرکے عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔

پانچ نومبر کو بائیڈن جارہا ہے ٹرمپ آرہا ہے۔یہ کہنا چھوڑدیں کہ امریکہ اور آئی ایم ایف کیا کہے گا۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ سالوں مغربی بالادستی ختم ہورہی ہے۔آج سے نوے سال قبل علامہ اقبال نے مغربی بالادستی ختم ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔انہوں نے کہاکہ قوم میں جذبہ موجود ہے لیکن قیادت تھوڑی کمزور ہے۔کراچی معاشی اور دیگر لحاظ سے حب کہلاتا تھا۔

شاہدحسین سید نے کہاکہ ون مین شو کا دعوی کرنے والے ناکام ہو جاتے ہیں چاہے وہ فوجی ہو یا سویلین۔انہوں نے کہاکہ صرف دو مسلم ممالک ہے جو فلسطینوں کی مدد کررہے ہیں۔ایک ترکی دوسرا عمان ہے جو زخمی فلسطینوں کی مدد کررہا ہے۔دینا کچھ بھی کہے یہ ممالک اپنا کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی طاقت کا توازن یورب سے ایسٹ کی طرف شفٹ ہورہا ہے،یہ بات برسوں پہلے علامہ اقبال نے کہی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں