جمشید روڈ کے قریب گھر میں آتشزدگی کے باعث خاتون اور2 بچے جھلس کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور دو بچے شامل ہیں جن کی شناخت شمائلہ، انیسہ اور سفیان کے نام سے ہوئی ہے

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) جمشید روڈ کے قریب گھر میں آتشزدگی کے باعث خاتون اور2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید روڈ بجلی گراونڈ کے قریب گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور لاشوں کو گھر سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور دو بچے شامل ہیں جن کی شناخت شمائلہ، انیسہ اور سفیان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جب کہ جاں بحق خاتون شمائلہ کا شوہر ملائشیا میں ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر نہیں پہنچیں اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع پر 2 گاڑیاں روانہ کر دی گئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں