ڈاکوئوں کی دیدہ دلیری ،نیو کراچی تھانہ بلال کالونی کی حدود میں ڈاکوئوں نے خواتین کو نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کردیا

بدھ 26 جنوری 2022 15:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) نیو کراچی تھانہ بلال کالونی کی حدود میں ڈاکوئوں نے خواتین کو نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کردیا۔نیو کراچی تھانہ بلال کالونی کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے رکشے میں سوار خواتین سے اسلحے کے زور پر موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واردات نیوکراچی سیکٹر 5 ای میں ہوئی، خواتین کا رکشہ جیسے ہی گھر کی دہلیز پر پہنچا تو ڈاکوئوں نے خواتین کو اسلحہ دکھا کر ان سے سامان چھین لیا۔دن دہاڑے کی گئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ مسلح اسٹریٹ کرمنلز نے تعاقب کے بعد خواتین کو واردات کا نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار 3ڈاکو نقدی، زیورات اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوئے، یاد رہے کہ گزشتہ روز دوران واردات مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی بھی کیا گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں