ڈاکٹرحاجی حنیف طیب کی سرپرستی میں کورنگی میں فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا

بدھ 26 جنوری 2022 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی نیK الیکٹرک اورایم ٹرنک والانے سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ڈاکٹرحاجی حنیف طیب کی سرپرستی میں کورنگی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا540افرادنے استفادہ کیا۔

(جاری ہے)

جنرل اوپی ڈی مرد120،خواتین اوپی ڈی 100،بچوں کی اوپی ڈی140،جبکہ شوگر 80،بلڈپریشر100 افرادکاچیک اپ ہوا۔ڈاکٹرزمریضوں کومعائنہ کے بعدفری ادویات بھی دی ۔کیمپ میں آنے والے مریضوں نے صحت کی مفت سہولیات ملنے پر خوشی کا اظہارکیا ۔ کیمپ کے انعقادپرڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،کارکنان ،انتظامیہ اورمعاونین کا سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبدالرحیم نے شکریہ اداکیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں