مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، نیپرا سے ٹیرف تعین کے اختیارات سلب کر لئے گے، حکومتی ہدایت کی پابند ہوگی/رپورٹس

بدھ 3 مئی 2017 18:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی) نے نشینل الیکٹرک پاور ریگیولٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کے ٹیرف آزادانہ طور پر تعین کرنے کے اختیارات ختم کر دیئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کہا گیا جس میں چاروں وزراء اعلیٰ نے بھی شرکت کی، میٹنگ کے فیصلوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم، ٹرانسمیشن ایکٹ 1997ء میں کئی تبدیلیوں کی منظوری دی گئی جس کو عمومی طور پر نیپرا ایکٹ کہا جاتا ہے، ان تبدیلیوں سے نیپرا کو پابند کیا گیا ہے کہ ٹیرف کو تعین کرنے پر حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا ہو گا، اس کا مطلب ہے کہ نیپرا صارفین کے ٹیرف کی تعین میں اپنی آزادی کھودے گی اس کے علاوہ ایک آزاد پینل تشکیل دیا جائیگا جو نیپرا کے فیصلوں کو چیلنج کرے گا۔

وقار)

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں