فروری کا تیسرا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی

اتوار 25 فروری 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی سطح میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان ادارہ شماریات نے رواں ماہ کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 2017-18 کے آٹھویں ماہ (فروری 2018 )کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی تاہم کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.23 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 23 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران لہسن ،آٹا ،چنے کی دال ،سرخ مرچ ،چائے، مٹن ،بیف، سمیت 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی ،انڈے،پیاز ،ٹماٹر، ایل پی جی، آلو ،چینی ، گڑ ،کیلے، گندم، دال مونگ ،دال ماش، دال مسور ، ویجی ٹیبل گھی ،باسمتی چاول ،اری چاول، سمیت 18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،ملک پاڈر، تازہ دودھ ،دھی ،مسٹرڈ آئل ،نمک ،کپڑے، خوردنی تیل، سمیت 26 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.21، 0.21 ،0.20 اور 0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں