مختلف حادثات میں 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اتوار 25 فروری 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) کراچی میں اتوار کو ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے اتوار کی صبح سویرے 4بجے ڈیفنس کے علاقے کھڈہ مارکیٹ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 18سالہ نوجوان اسامہ ولد محمد رفیع ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متوفی دہلی کالونی کا رہائشی تھا جس کی لاش جناح اسپتا پہنچادی گئی ۔علاوہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 30سالہ فیضان ہلاک ہوگیا ۔جس کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچادی گئی ۔اس سلسلے میں میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں