بلدیہ شرقی جمشید زون کے سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ کے عملے کی تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں

بورڈ کے دفتر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نوید لاڑک اور آڈٹ آفیسر آصف علی شاہ کے مابین تلخ کلامی اور جھگڑے کے باعث ملازمین کی تنخواہیں رل گئیں

بدھ 18 جولائی 2018 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی جمشید زون کے سندھ سولڈو یسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ڈرائیورز ،موٹرقلی ،سپروائزی اسٹاف کو تاحال ماہ جون کی ماہوار تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکی ہیں آج بمشکل بلز تیار کرکے آڈٹ میں بھیجے گئے تھے لیکن بورڈ کے دفتر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نوید لاڑک اور آڈٹ آفیسر آصف علی شاہ کے مابین تلخ کلامی اور جھگڑے کے باعث آڈٹ آفیسر آصف علی شاہ دفتر سے چلے گئے اور جھگڑے کے باعث ملازمین کی تنخواہیں رل گئیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ چائینز کمپنی نے ڈیلی ویجرز ڈرائیورز کو فارغ کرنا شروع کردیا ہے ۔یونین سازی کرنے کی پاداش میں ڈرائیورمحمد یوسف کو فارغ کرنے پر ڈیلی ویجرز نے ہڑتال کردی جس پر چائینز کمپنی نے عملے کو فارغ کرنا شروع کردیا ۔اسی طرح بلدیہ جنوبی کے لیاری اور صدر زون کی450ڈیلی ویجرز سینٹری ورکرز کو فارغ کرکے سوئپنگ کا کام بند کردیا ہے اب صرف مستقل سینٹری ورکرز سے کام لیا جارہا ہے انہوں نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ سے جمشید زون کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں ۔چائینز کمپنی کی من مانیاں ختم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں