کراچی،اسلام ہی احترام انسانیت کا درس دینے والا دین اور اقلیتوں کے تمام حقوق کا ضامن ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

مجلس عمل اقتدار میں آکر کرسچن کمیونٹی سمیت عوام کے تمام مسائل حل اور شہر کی روشنیاں بحال کرے گی، عوام25جولائی کو کتاب کو کامیاب کرکے دیانتدار قیادت کو منتخب کریں،امیرجماعت اسلامی سندھ

جمعہ 20 جولائی 2018 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) امیرجماعت اسلامی سندھ و مجلس عمل کے این اے 256سے نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام ہی احترام انسانیت کا درس دینے والا دین اور اقلیتوں کے تمام حقوق کا ضامن ہے، مجلس عمل اقتدار میں آکر کرسچن کمیونٹی سمیت عوام کے تمام مسائل حل اور شہر کی روشنیاں بحال کرے گی۔

عوام25جولائی کو کتاب کو کامیاب کرکے دیانتدار قیادت کو منتخب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پہاڑ گنج میں کرسچن کمیونٹی سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن، سابق ٹاؤن ناظم فصیح صدیقی نے بھی خطاب کیا جبکہ بعد ازاںصوبائی امیر نے بورنگ کیلئے مختص جگہ کا بھی افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ عبدالستار افغانی،نعمت اللہ خان اور مظفر ہاشمی سے لیکرسینیٹرسراج الحق تک جماعت اسلامی کی قیادت کا کام وکردار پوری قوم کے سامنے ہے ،جنہوں نے ہمیشہ رنگ ونسل ،پارٹی ومذہب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت کام اور شہر کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے،25جولائی کو کرسچین برادری حق وسچ کا ساتھ دے۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں