علی اکبر گوٹھ یو سی 29میں بجلی کی فراہمی پر چیئرمین یوسی کے شکر گزار ہیں ،علاقہ مکین

عزیز پی ایم ٹی 2گلی نمبر 12میں لگائی جانیوالی نئی پی ایم ٹی سے 500سے زائد گھرانوں کو بجلی کی سہولت میسر ہو گی

جمعہ 17 اگست 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) علی اکبر شاہ گوٹھ یو سی 29 کے علاقہ مکینوں نے علاقے میں خستہ حال پی ایم ٹی ہٹا کر نئی عزیز پی ایم ٹی 2 لگانے پر یوسی چئیرمین مولانا محمد سیف اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ خستہ حال پی ایم ٹی کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا تھا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار علی اکبر شاہ گوٹھ یوسی29کے علاقہ مکین ابو بکر ،نورزمان ،عبدالشکور،محمد بلال،رفیق ،محمد نور،محمد صدیق ،شمشوں عالم ٹھیکیدار،محمد ذکیر،شکور بھائی ،سید حسین ،نور بھائی ،ابراہیم ادرس سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ عزیز پی ایم ٹی 2گلی نمبر 12میں لگائی جانیوالی نئی پی ایم ٹی سے 500سے زائد گھرانوں کو بجلی کی سہولت میسر ہوسکے گی ۔علاقہ مکینوں نے یہ بھی کہا کہ چئیرمین یو سی کے بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے پی ایم ٹی کا عمل تاخیر کا شکار رہا مگر ان کی انتھک محنتوں کی وجہ سے آج علاقے میں نئی پی ایم ٹی لگائی گئی ہے جس سے علاقہ مکین یہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ جس طرح انہوںنے پی ایم ٹی لگائی اسی طرح وہ مزید علاقے کو روشن کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں