گوٹھوں اور دیہی علاقوںکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے‘ رجب مگسی

عوام کوان کا حق دلانے میں کسر نہیں چھوڑیں گے، پی ٹی آئی کے دور میں ملک ترقی کرے گا‘ ندیم چانڈیو

ہفتہ 18 اگست 2018 21:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف (لیبر ونگ) سندھ کے نائب صدر رجب مگسی، یوتھ ونگ کے نائب صدر ندیم چانڈیو اور سینئر رہنما دیدار چانڈیو نے سجاد بابو جتوئی، یونس بنگش، میر خاصخیلی و دیگر کے ہمراہ سائیں داد گوٹھ گڈاپ ٹائون ضلع ملیر کا دورہ کیا اور علاقہ معززین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے رجب مگسی نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، خصوصاً گوٹھوں اور دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام ممکنہ کاوشیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی گزشتہ کئی عشروں سے سندھ کی حکمراں جماعت لیکن جن علاقوں سے ان کے امیدوارکامیاب ہوکر اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں ان علاقوں کی حالت زاردیکھ کرروناآتاہے، پی پی پی کے دورحکومت میں عوام کا حال بدسے بدترہوچکاہے،دراصل یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ گڈاپ کے عوام نے پی پی پی کومسترد کرکے تبدیلی کو ووٹ دیاہے، میں علاقہ مکینوں کو یقین دلاتوہوں کہ ان کے اعتمادکو ٹھیس نہیں پہنچے گی،مسائل حل کرکے ان علاقوں کو بھی پوش علاقوں جیسابنائیں گے۔

(جاری ہے)

ندیم چانڈیونے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو ان کے جائزحقوق فراہم کرے گی اور ہمارے دورمیں ملک ترقی کرے گا۔اس موقع پر سائیندادگوٹھ کے معززین نے دورہ کرنے پر ان کا شکریہ اداکیااور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں