کراچی، شہرقائد میں جانوروں سے لگنے والی بیماری کانگو وائرس سے نوجوان ہلاک

پیر 20 اگست 2018 17:39

کراچی، شہرقائد میں جانوروں سے لگنے والی بیماری کانگو وائرس سے نوجوان ہلاک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) شہرقائد میں جانوروں سے لگنے والی بیماری کانگو وائرس سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں زیرِعلاج 23 سالہ سلمان میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کے دوران 8 افراد میں کانگوکی تصدیق ہوچکی ہے، عوام اورقصاب جانوروں کی دیکھ بھال کے دوران احتیاط اپنائیں۔

واضح رہے کہ اس بیماری کی وجوہات جاننے کی خاطرمزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاہم اب تک طبی ماہرین مرض کی جڑ تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے بھی اس سال ایک پراسرار وبا پھیلنے کا امکان ظاہر کیا تھا اور بیماریوں کی نئی فہرست میں ایک بے نام اور پراسرار بیماری کو جگہ دی گئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں