کراچی،مشیر اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کمشنر آفیس میں قائم کنٹرول روم کے دورہ ،

محرم الحرام میں سندھ حکومت کی طرف سے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) مشیر اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کمشنر آفیس میں قائم کنٹرول روم کے دورہ کیا۔اس دوران مرتضی وہاب نے محرم الحرام میں سندھ حکومت کی طرف سے خصوصی اقدامات جائزہ لیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اداروں کے اندر اچھا کوآرڈینیشن ہے شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے، وزیر بلدیات بھی دوروں پر ہے ،پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کا بھی دورہ کرونگا ماضی میں کوئی کمی کوتاہی تھی تو اسے دور کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں اس لئے آیا کہ میرے توسط سے لوگوں کو پتہ چل سکے کہ کمشنر آفیس میں کنٹرول روم ہے محرم کے تمام جلوسوں کو فٴْول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے جہان راستے بند ہیں وہاں عوام کو بھی تعاون کرنا چاہئے راستے بند ہونے سے عوام کو مشکلات ضرور ہیں مگر یہ سب عزا داروں کی سیکورٹی کے لئے کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کہیں سے سیکورٹی لیپس کی کوئی شکایت نہیں ملی قانون نافز کرنے والے اداروں کے کردار اور قربانیوں کو سراہتے ہیں سندھ حکومت جلد ایک ایمبولینس ریسکیو سروس شروع کریگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم پر اتفاق رائے کے بعد ہی یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھاکوٹری ڈاؤن اسٹریم پر مطلوبہ پانی نہیں آرہاپانی کا مسئلہ پورے پاکستان کا ہے پانی کے مسئلے کے حل کے لئے وفاق کے ساتھ ہیں تاہم سندھ کے تحفظات کو بھی دور کیا جائے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں