اورنگی ٹاون کے ا گھر سے میں 22سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

پیر 24 ستمبر 2018 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) اورنگی ٹاون کے ایک گھر سے میں 22سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ،پولیس واقعہ کو خودکشی قرار دے رہی ہے ، تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاون خلیل مارکیٹ کے قریب رہائش پذیر نوجوان کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے، متوفی کی شناخت 22سالہ شکیل ولد اسلام کے نام سے ہوئی پولیس کا کہناہے کہ ورثاء نے پولیس کو بتایا ہے کہ متوفی نے گھریلوپریشانی سے تنگ آکر گلے میں رسی کی مدد سے پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ، اسپتال میں متوفی کی شناخت شکیل ولد اسلام کے نام سے ہوئی تھی ، پولیس نے واقعہ کی تمام زاویے سے تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں