محرام الحرام میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر بوتراب اسکاؤٹس کے اراکین کا اظہار تشکر

بدھ 26 ستمبر 2018 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) بوتراب اسکاؤٹس کے ترجمان تصدق حسین ندیم اور کنٹرول کمیٹی کے اراکین نے محرم الحرام اور عاشورہ پر بہترین سیکیورٹی انتظامات کرنے پرگورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سید کلیم امام اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ میئر کراچی کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہترین اور مستحکم انتظامات کرنے پر سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ عزاداران امام حسین ؑ کو بھی تمام تر سہولیات فراہم کی گئیں جن کو ملت جعفریہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس کے علاوہ ماتمی انجمنوں کے اراکین اسکاؤٹس گروپ ،شیعہ تنظیموں کے نمائندگان اور دیگر مکاتب فکر کے علماء و عوام لائق تحسین ہیں جنہوں نے اخوت ،محبت اور رواداری کا مظاہرہ کیا اور تمام امور خیر خیریت سے انجام پائے اس کے علاوہ صفائی ستھرائی ،پانی و بجلی کی بہتر فراہمی کے معملات بھی بہتر رہے جس کیلئے ہم تمام اداروں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے عزادران امام حسین ؑ کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں